Geo News
Geo News

پاکستان

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کو تبدیل کردیا گیا

اکبر ناصر کی جگہ سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے: نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل
اکبر ناصر کی جگہ سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے: نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اکبر ناصر کو تبدیل کردیا گیا۔

آئی جی اکبر ناصر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ان کی جگہ سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔

 اکبر ناصر 21 مئی 2022 سے آئی جی اسلام آباد تعینات تھے۔