جمہوری نظام پر پاکستانیوں کے اعتماد میں کمی ہونے لگی، سروے

جمہوریت بہترین نظام ہے یا نہیں؟ اس سوال کے جواب میں پاکستانیوں کی رائے تقسیم ہوگئی۔

عوامی آرا جاننے والے ادارے گیلپ نے پاکستان سمیت دنیا کے 44 ممالک میں کیا گیا سروے جاری کردیا۔

سروسے کے مطابق 38 فیصد پاکستانیوں نے تمام خامیوں کے باوجود جمہوریت کو بہترین نظام کہا جبکہ 38 فیصد نے ہی اس کی مخالفت بھی کی۔ 

سروے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کے جمہوری نظام پر اعتماد میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے۔ 

2005 میں 67 فیصد، 2014 میں 73 فیصد اور حالیہ سروے میں صرف 38 فیصد نے جمہوریت کی حمایت کی۔ 

دنیا کے 44 ممالک میں جمہوری نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے والوں میں بھی پاکستانی سرفہرست نظر  آئے۔ 

اس سوال پر کہ کیا پاکستان میں عوام کی حکمرانی ہے؟ 66 فیصد پاکستانیوں نے اختلاف کیا جبکہ صرف 20 فیصد نے عوام کی حکمرانی ہونے کا کہا۔ 

عوام کی حکمرانی نہ ہونے کا کہنے والوں میں 69 فیصد خواتین اور 63 فیصد مرد نظر آئے۔

ملک میں انتخابات کے آزاد اور منصفانہ ہونے پر بھی 45 فیصد پاکستانیوں نے شک و شبہات کا اظہار کیا البتہ 28 فیصد نے ملک میں انتخابات کو شفاف قرار دیا۔

مزید خبریں :