Time 15 فروری ، 2024
پاکستان

گیلپ پاکستان کا الیکشن نتائج کا تقابلی جائزہ جاری، کونسی پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئیں؟

رپورٹ کے مطابق گیلپ نے پنجاب میں پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی تھی__فوٹو: فائل
رپورٹ کے مطابق گیلپ نے پنجاب میں پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی تھی__فوٹو: فائل

گیلپ پاکستان نے الیکشن سے پہلے کیے گئے سروے کا الیکشن نتائج کا تقابلی جائزہ جاری کر دیا جس میں اہم پیشگوئیاں درست ثابت ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق گیلپ نے پنجاب میں پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی تھی۔

سروے میں 34 فیصد نے پی ٹی آئی اور  32 فیصد نے ن لیگ کو ووٹ دینے کا کہا، الیکشن نتائج نے ظاہر کیا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 35 فیصد اور ن لیگ نے 34 فیصد ووٹ لیے۔

سروے میں یہ بھی تجویز کیا گیا تھا کہ پیپلزپارٹی اپنا ووٹ بینک بڑھا نہیں پائی اور  یہ بھی کہ پی پی پی کا ووٹ بینک 6 فیصد ہوگا جو درست ثابت ہوا۔

پی پی پی کے سندھ میں 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ واحد بڑی جماعت ہونے کی پیشگوئی ہو بہو پوری ہوئی۔

سروے میں خیبرپختونخوا کے 45 فیصد جواب دہندگان نے کہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے، صرف ایک سے 2 فیصد کے مارجن سے نتائج بھی ایسے ہی آئے۔

مزید خبریں :