30 مارچ ، 2024
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 3 سالہ دل کی مریضہ بچی کی کامیاب سرجری کے بعد اسپتال جاکر اس کی عیادت کی۔
نواز شریف نے اپنی سرپرستی میں دل کی مریضہ 3 سالہ بچی عنایہ فاروق کی دل کی کامیاب سرجری کے بعد اس کی عیادت کے لیے لاہور کے مقامی اسپتال کا دورہ کیا۔
اس موقع پر بچی کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی اپنی بیماری سے تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہے۔
عنایہ فاروق کی والدہ نے محمد نواز شریف کی جانب سے بچی سے بے پناہ پیار اور محبت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔