ٹوبہ ٹیک سنگھ: ماریہ قتل کیس میں والد اور بھائی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

گزشتہ دنوں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی نے بہن کا گلا دبا کر قتل کر دیا تھا اور رشتے دار سکون سے ویڈیو بناتا رہا — فائل فوٹو
گزشتہ دنوں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی نے بہن کا گلا دبا کر قتل کر دیا تھا اور رشتے دار سکون سے ویڈیو بناتا رہا — فائل فوٹو

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کو گلہ دبا کر قتل کرنے کے کیس میں عدالت نے لڑکی کے والد عبدالستار اور بھائی فیصل کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے ملزم دونوں باپ بیٹوں کو علاقہ مجسٹریٹ طلعت جاوید کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دے دیا جبکہ اس سے قبل بھی پولیس نے دونوں ملزمان کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کیا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے دونوں ملزمان کے ڈی این اے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے جبکہ مقتولہ کے بھائی شہباز اور بھابھی سمیرا کو حراست میں لیکر شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی نے بہن کا گلا دبا کر قتل کر دیا تھا اور رشتے دار سکون سے ویڈیو بناتا رہا۔

حکام کے مطابق ماریہ بی بی کو سگے بھائی نےگلا دباکرقتل کیا، مقتولہ کا والد اور بھائی شریک ملزم ہیں جبکہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا۔

 

مزید خبریں :