دنیا
Time 30 مارچ ، 2024

رمضان کا آخری عشرہ، حرمین شریفین میں اعتکاف شروع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کا  آغاز  ہوگیا  ہے  اور حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) سمیت تمام مساجد میں مغرب کے بعد اعتکاف کا  آغاز  ہوگیا ہے۔

حرمین انتظامیہ نے اعتکاف کے لیے پورٹل کے ذریعے ہزاروں پرمٹ جاری کیے ہیں۔

معتکفین کے لیے خصوصی دروازے مقرر کیے گئے ہیں اور تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

معتکفین کو آب زم زم کی فراہمی کے ساتھ تلاوت کے لیے قرآن کریم کے نسخےبڑی تعداد میں رکھےگئے ہیں۔

آج سےلاکھوں عمرہ زائرین مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں قیام اللیل میں شریک ہوں گے۔ مکہ میں قیام اللیل کی نماز شب 12.30 پہ شروع ہوگی۔