Time 31 مارچ ، 2024
جرائم

کراچی میں ڈکیت بے لگام، راشد منہاس روڈ پر درجنوں شہریوں کے سامنے پیٹرول پمپ لوٹ لیا

گزشتہ رات کورنگی، ڈاکس، مچھر کالونی اور رضویہ سوسائٹی میں پولیس کے ڈاکوؤں سے مقابلے ہوئے جس میں 6 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا_فوٹو: فائل
گزشتہ رات کورنگی، ڈاکس، مچھر کالونی اور رضویہ سوسائٹی میں پولیس کے ڈاکوؤں سے مقابلے ہوئے جس میں 6 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا_فوٹو: فائل

کراچی پولیس اسٹریٹ کرمنلز کو لگام نہ دے سکی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ شہر میں ڈکیتی کی واردارتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز راشد منہاس کی مصروف ترین روڈ پر ڈاکوؤں نے درجنوں شہریوں کے سامنے پیٹرول پمپ لوٹ لیا۔

اس کے علاوہ نیوکراچی ایوب گوٹھ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کی زد میں آکر شہری جان گنوا بیٹھا، مقتول کانجھی چار بچوں کا باپ تھا۔

دوسری جانب اقبال مارکیٹ اورنگی ٹاؤن میں پولیس، سی ٹی ڈی اورینجرزکی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا جس میں 2مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

گزشتہ  رات کورنگی، ڈاکس، مچھر کالونی اور رضویہ سوسائٹی میں پولیس کے ڈاکوؤں سے مقابلے ہوئے جس میں 6 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار  کرلیا گیا اور ان سے اسلحہ، موٹرسائیکلیں اور نقدی برآمد کی گئی۔

مزید خبریں :