31 مارچ ، 2024
ملتان کے علاقے الپہ سے مادہ بنگال ٹائیگر منتقلی کے دوران پنجرہ توڑ کر بھاگ نکلی۔
محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کے مطابق شیرنی کو غیر قانونی طور پر لاہور سے ملتان منتقل کیا جارہا تھا جہاں نواحی علاقے الپہ میں پنجرہ کھلنے پربھاگ نکلی۔
شیرنی ملتان کے وقاص نامی شخص نے لاہور کے فیضی نامی شہری سےخریدی اور غیر قانونی طور پر ملتان منتقل کی جا رہی تھی۔
ترجمان وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف حکام نے بھاگنے والی شیرنی کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے اور ریسکیو کے دوران 2 افراد زخمی ہوئے۔
ترجمان وائلڈ لائف کا مزید کہنا تھا کہ شیر کی عمر 2 سال اور مالیت 50 لاکھ روپے ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف شیخ زاہد کے مطابق مادہ ٹائیگر کے مالک نے اپنا لائسنس محکمہ وائلڈ لائف کو پیش کیا ہے، قانون کےمطابق مادہ ٹائیگر کے مالک کو محکمانہ معاوضہ ادا کرنا ہوگا جس کے بعد مادہ ٹائیگر اس کے مالک کے حوالےکر دی جائے گی۔