Time 01 اپریل ، 2024
کاروبار

حکومت نے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حکومت نے پیٹرول  مہنگا جبکہ  ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کر دیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

فوٹو: وزارت خزانہ
فوٹو: وزارت خزانہ

اس کے علاوہ مٹی کا تیل 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 38 پیسے کمی کردی گئی جس کے بعد نئی قیمت 167روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق  رات 12 بجے سے ہوگیا ہے

پیٹرول ور ڈیزل پر  پیٹرولیم لیوی 60،60 روپے فی لیٹر برقرار  رہےگی۔

مزید خبریں :