پاکستان
Time 01 اپریل ، 2024

ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ عقیدت و احترام سے منایا گیا

کراچی میں یوم علیؓ کا جلوس دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا ہے— فوٹو: فائل
کراچی میں یوم علیؓ کا جلوس دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا ہے— فوٹو: فائل

ملک بھر میں 21 رمضان یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ، یوم علیؓ کی مناسبت سے ملک بھر میں مجالس برپا کی گئیں اور  جلوس نکالے گئے۔

کراچی میں یوم علیؓ کا جلوس ایم اے جناح روڈ، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ سے گزر کر حسینیہ ایرانیاں کھارادر پراختتام پذیر ہوا۔

جلوس کے اوقات میں ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ناظم آباد سے آنے والا ٹریفک لسبیلہ چوک سے نشترروڈ، لیاقت آباد کا ٹریفک تین ہٹی چوک سے جیل روڈ کی طرف موڑا دیا گیا تھا۔

 دوسری جانب حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت پراندرون لاہور مبارک حویلی سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

اس کے علاوہ کوئٹہ میں یوم حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کےسلسلےمیں علمدار روڈ سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس علمدار روڈ کے نیچاری امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر جلوس کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اسلام آباد میں یوم شہادت حضرت علیؓ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثنا عشری پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

مزید خبریں :