01 اپریل ، 2024
پشاور: بی آر ٹی میں چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی وائرل ہوگئی جس میں چور کو ایک شہر ی کے جیب سے موبائل چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بی آرٹی یونیورسٹی آف پشاور اسٹیشن پر چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی وائرل ہوگئی ہے، وائرل فوٹیج میں ایک چور بی آر ٹی میں شہری کی جیب سے چوری کرتے ہوئے نظر آرہا ہے جب کہ چوری کے بعد چور فرار ہو جاتا ہے۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق پہلے بھی دو بار اس چور کو چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے اب دوبارہ اس چور کی شناخت ہوگئی ہے، اس کی گرفتاری کے لیے پولیس کو اطلاع دے دی ہے۔