Time 01 اپریل ، 2024
دنیا

اسرائیل نے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا

گرفتاری حماس ارکان سے رابطے اور اسرائیل کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں پر اکسانے اور ان کی حمایت کے شبے میں عمل میں آئی: اسرائیلی پولیس: اسرائیلی پولس/ فائل فوٹو رائٹرز
گرفتاری حماس ارکان سے رابطے اور اسرائیل کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں پر اکسانے اور ان کی حمایت کے شبے میں عمل میں آئی: اسرائیلی پولیس: اسرائیلی پولس/ فائل فوٹو رائٹرز

اسرائیلی پولیس نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا۔ 

اسرائیلی پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کی بہن صباح عبد السلام ہنیہ کو دہشت گردی کے الزامات میں جنوبی اسرائیل سے گرفتار کیا گیا۔ 

پولیس کا غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتانا تھا کہ صباح عبد السلام ہنیہ ایک اسرائیلی شہری ہیں، انہیں جنوبی اسرائیل کے علاقے تل السبع سے گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف تحقیقات میں اسرائیلی کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شین بیت بھی شامل ہے۔

پولیس ترجمان نے صباح عبد السلام ہنیہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں حماس ارکان سے ساتھ رابطے اور اسرائیل کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں پر اکسانے اور ان کی حمایت کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 57 سالہ صباح عبد السلام ہنیہ کے گھر سے ایسی دستاویزات، ٹیلی فون اور دیگر سامان ملا ہے جن سے ان کا اسرائیلی ریاست کے خلاف حملوں میں ملوث ہونا ثابت ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ ہیں۔

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اسماعیل ہنیہ کا جواں سال پوتا اور پوتی بھی شہید ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں :