پاکستان
Time 01 اپریل ، 2024

لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 130 پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کئے گئے ہیں, ڈائریکٹرایف آئی اے/ فائل فوٹو
ملزمان کے قبضے سے 130 پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کئے گئے ہیں, ڈائریکٹرایف آئی اے/ فائل فوٹو

لاہور کے اقبال ٹاؤن میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)  میڈیکل نے لیب پرچھاپا مارکر انسانی اسمگلنگ  اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان  کوگرفتار کیا گیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے 130 پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ 

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بیرون ملک ملازمت کے نام پر شہریوں سے بھاری رقم بٹورتے تھے اور شہریوں سے میڈیکل کی آڑ میں پاسپورٹس بھی لے لیا کرتے تھے۔

ایف آئی اے  حکام نے بتایاکہ گرفتار ملزمان میں فاروق ،عمرفاروق اورشاہد علی شامل ہیں جبکہ  ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :