Time 02 اپریل ، 2024
پاکستان

ججوں کے خط کے معاملے میں سیاسی جماعتیں نہ ہی پڑیں تو اچھا ہے: حامد خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور  نومنتخب سینیٹر حامد خان نے کہا ہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کے خط کے معاملے میں سیاسی جماعتیں نہ ہی پڑیں تو اچھا ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ  یہ وکلاء اور ججوں کا معاملہ ہے، اسے بار  اور عدلیہ کے سپرد کرنا چاہیے۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ  چیف جسٹس پاکستان نے6 ججوں کے خط کے معاملے پر اسلام آباد میں موجود تمام ججوں کا بینچ بنا دیا ہے، لگتا ہے اور ہمارا مطالبہ بھی یہ ہےکہ فل کورٹ ہی اس کیس کی سماعت کرے۔

انہوں نےکہا کہ یہ معاملہ پارٹیوں کے درمیان گیا تو متنازع ہو جائےگا۔

انہوں نے پارٹی رہنما رؤف حسن کی جانب سے چیف جسٹس کے استعفےکے مطالبے کی بھی مخالفت کی اور کہا کہ انہیں اس میں نہیں پڑنا چاہیے۔


مزید خبریں :