Geo News
Geo News

پاکستان

عمر ایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

اسپیکر کی جانب سے عمر ایوب خان کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کرنے کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہوگیا/ فوٹو: قومی اسمبلی
اسپیکر کی جانب سے عمر ایوب خان کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کرنے کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہوگیا/ فوٹو: قومی اسمبلی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کردیا۔

اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد امیدوار عمر ایوب کی اسپیکر  ایاز صادق سے ملاقات ہوئی جس میں اسپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق کردی۔

اسپیکر کی جانب سے عمر ایوب خان کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کرنے کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

خیال رہے کہ 8 فروری کے انتخابات کے بعد 86 آزاد اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی ان میں بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب شامل نہیں تھے۔