Time 02 اپریل ، 2024
انٹرٹینمنٹ

فیروز خان کو پسند نہیں کرتا اور نہ ان کی بات کرنا چاہتا ہوں: اداکار فائق خان

بلال عباس بھی سرفہرست اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، بہت ذہین ہیں لیکن وہاج ایک ایسا نام ہیں جو بھیڑ سے نکل کر ابھر آئے ہیں: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو
بلال عباس بھی سرفہرست اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، بہت ذہین ہیں لیکن وہاج ایک ایسا نام ہیں جو بھیڑ سے نکل کر ابھر آئے ہیں: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو 

پاکستانی اداکار فائق خان نے کہا ہےکہ وہ فیروز خان کو   پسند نہیں کرتے  اور نا ہی ان سے متعلق کوئی بات کرنا پسند کرتے ہیں۔

اداکار فائق خان حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران میزبان وصی شاہ نے انہیں فیروز خان، وہاج علی، بلال عباس اور اداکار اسامہ کی تصویر دکھا کر انہیں اداکاروں کے لکس اور ان کی اداکاری کو مد نظر رکھتے ہوئے ریٹنگ کرنے کا کہا ۔

اس پر فائق خان  نے کہا کہ ’میں فیروز خان کو بحیثیت انسان پسند نہیں کرتا، میں اس کی مزید وضاحت میں نہیں جانا چاہتا کیوں کہ لوگ جانتے ہیں‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ ’ اسامہ کے ساتھ میں نے کام نہیں کیا لیکن ان کو دیکھ کر معصومیت یا پھر یوں کہیں اچھی فیلنگز آتی ہیں، اداکار وہاج علی اس وقت شوبز انڈسٹری کا  ایک بہت بڑا نام ہے ان کی اداکاری بھی زبردست ہے، انرجی بھی زبردست  ہے یہی کہوں گا یہ وہاج کا دور ہے، بلال عباس بھی سرفہرست اداکاروں میں شمار ہوتے  ہیں، بہت ذہین ہیں لیکن وہاج ایک ایسا نام ہیں جو بھیڑ سے نکل کر ابھر آئے ہیں‘ ۔

بعد ازاں  میزبان وصی شاہ نے فائق سے اصرار کیا کہ   پسند و نا پسند کو الگ رکھتے ہوئے آپ فیروز کی اداکاری کو کیسے دیکھتے ہیں؟

جس پر بھی  اداکار فائق کا کہنا تھا کہ میں فیروز خان کی بات ہی نہیں کرنا چاہتا۔

واضح رہے کہ  فیروز خان ماضی میں سابقہ  اہلیہ سے  برے تعلقات اور گھریلو تشدد کے باعث  تنازعات کا شکار رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں :