02 اپریل ، 2024
کراچی میں ڈاکوؤں کی آزادانہ وارداتیں جاری ہیں جبکہ پولیس تھانوں کی حدود کا تعین کرنے میں مصروف ہے۔
کراچی کی شاہ فیصل کالونی سے کورنگی جانے والے پل پر ڈاکوؤں کی جانب سے لوٹ مار کرنے کے دوران شہریوں نے جب پولیس کو مدد کے کیلئے بلایا تو پولیس نے تھانے کی حدود کا مسئلہ اٹھاکر لوگوں کی شکایت نہیں سنی۔
گزشتہ روز گلشن معمار میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات لوٹ مار پر مزاحمت تھی یا کسی رنجش کا نتیجہ ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ گلشن معمار میں گزشتہ روز بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری ڈاکوؤں کی زد میں آگئے تھے اور گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی میں ماہ رمضان کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی اور رواں سال 50 افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مارے جاچکے ہیں۔