03 اپریل ، 2024
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس کے ساتھ تمام اداروں کو اپنے فرائض انجام دینے چا ہئیں۔
کراچی میں کرائم رپورٹرز کے اعزاز میں دیے گئے افطار کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اسٹریٹ کرائمز ہوتا ہے لیکن اس پر قابو پانے کیلئے تمام ادارے اپنا کام کرتے ہیں۔
صحافیوں سے اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے کرمنل جسٹس سسٹم میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کو گرفتار تو کر لیتی ہے لیکن وہ کچھ ہی عرصے میں رہا ہوجاتے ہیں۔