03 اپریل ، 2024
روسی فضائیہ نے جنگی طیاروں اور ڈرونز کے ذریعے یوکرین کی توانائی تنصیبات پر بڑا حملہ کر دیا۔
یوکرینی کمپنی کے مطابق روسی حملے کے بعد اس کی 80 فیصد پیداواری صلاحیت ختم ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ٹی ای کے انرجی ہولڈنگ کمپنی کے 6 میں سے 5 تھرمل پاور پلانٹ تباہ کر دیے گئے ہیں۔
یوکرینی انرجی کمپنی کے سربراہ نے جنگ شروع ہونے سےاب تک اسے توانائی نظام پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ دی نائپر ہائیڈروالیکٹرک پاور پلانٹس اور ایک ڈیم کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اوران کی بحالی میں برسوں کی محنت درکار ہوگی۔