Time 03 اپریل ، 2024
کھیل

ویڈیو: صادق آباد کی 4 سالہ سونیا کی بیٹنگ سوشل میڈیا پر وائرل

صادق آباد کی 4 سالہ ننھی بچی سونیا کی بیٹنگ نے سوشل میڈیا پر ہر طرف دھوم مچا دی اور اس کے شاندار شاٹس سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

صادق آباد کی 4 سالہ ننھی بیٹر سونیا کی بیٹنگ کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں، ننھی بچی نے ایسے شاٹس لگائے کہ بڑے سے بڑے بیٹسمین دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

سونیا کا کہنا ہے وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی فین ہے اور ان ہی کی طرح ہی کھیلنا چاہتی ہے۔

4 سالہ سونیا کے والد نے کہا کہ سونیا اسکول سے پڑھائی کے بعد واپس آکر گھر میں روزانہ دو گھنٹے پریکٹس کرتی ہے، اس کی خواہش ہے کہ وہ بابراعظم جیسی شاندار بیٹر بننا چاہتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ننھی کھلاڑی کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، حکومت اگر چھوٹے بچوں کو بھی اسپورٹس کی سرگرمیوں میں سپورٹ کرے تو یہ ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :