دنیا
Time 03 اپریل ، 2024

شمالی کوریا کا سولڈ فیول ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

مختلف رینج کے تمام ٹیکٹیکل، آپریشنل، اسٹریٹجک گریڈ میزائلوں کو مکمل سولڈ فیول میں تبدیل کردیا ہے: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان/ رائیٹرز
مختلف رینج کے تمام ٹیکٹیکل، آپریشنل، اسٹریٹجک گریڈ میزائلوں کو مکمل سولڈ فیول میں تبدیل کردیا ہے: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان/ رائیٹرز 

شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے نئے سولڈ فیول ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

شمالی کورین میڈیا کے مطابق یہ تجربہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی نگرانی میں کیا گیا۔

اس حوالے سے کم جونگ ان نے کہا کہ مختلف رینج کے تمام ٹیکٹیکل، آپریشنل اور اسٹریٹجک گریڈ میزائلوں کو مکمل سولڈ فیول میں تبدیل کر دیا ہے۔

واضح رہے شمالی کوریا نےگزشتہ روز مبینہ طور پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا بھی تجربہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی پابندیوں کے باوجود میزائل اور جوہری ہتھیار بنا رہا ہے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹھوس ایندھن والے میزائل مائع ایندھن کی مختلف حالتوں کے مقابلے میں تیزی سے تعینات ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

مزید خبریں :