Time 03 اپریل ، 2024
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججزکو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول

رجسٹرار آفس کے مطابق خطوط جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عالیہ نیلم کےنام بھجوائےگئے ہیں/ فائل فوٹو
رجسٹرار آفس کے مطابق خطوط جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عالیہ نیلم کےنام بھجوائےگئے ہیں/ فائل فوٹو 

لاہور ہائیکورٹ کے 4ججزکو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔

رجسٹرار آفس نے لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

رجسٹرار آفس کے مطابق خطوط جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عالیہ نیلم کےنام بھجوائےگئے ہیں جب کہ خط موصول کرنے والے لاہور ہائیکورٹ کے چاروں ججز انتظامی کمیٹی کے رکن ہیں۔

رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ کو بھی دھمکی آمیزخط موصول ہوا۔

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد سی ٹی ڈی اورپولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے اور عدالت کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔

مشکوک خطوط کی جانچ کے لیے فرانزک ٹیمیں ہائیکورٹ پہنچ گئی ہیں جب کہ ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو  گزشتہ روز مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس پر  پاؤڈر اوردھمکانے والا نشان پایا گیا تھا۔


مزید خبریں :