’مچلکے جمع کرائیں باہر آئیں‘، احتساب عدالت کے جج کا فواد چوہدری سے مکالمہ

جج ناصر جاوید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مچلکے جمع کرائیں باہر آئیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ باہر تو خیر کیا ہی آنا، وہ آپ کو پتا ہے/ فائل فوٹو
جج ناصر جاوید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مچلکے جمع کرائیں باہر آئیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ باہر تو خیر کیا ہی آنا، وہ آپ کو پتا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: فواد چوہدری کے خلاف جہلم تعمیراتی منصوبے میں خور دبُرد کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیر کا جج سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔

احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے کیس کی سماعت کے دوران فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ ضمانت ہوگئی ہےآپ کی؟ اس پر سابق وزیر نے کہا کہ جی اس کیس میں ضمانت ہوگئی ہے۔ 

جج ناصر جاوید نے سوال کیا کہ کیا مچلکےجمع کرادیے؟ ہائیکورٹ میں کرائے یا احتساب عدالت میں؟ فواد چوہدری نے جواب دیا کہ آرڈر کا انتظار ہے، تحریری آرڈر ملےگا تو مچلکے جمع کرائیں گے۔

جج ناصر جاوید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مچلکے جمع کرائیں باہر آئیں، اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ باہر تو خیر کیا ہی آنا، وہ آپ کو پتا ہے۔

جج نے سوال کیا کہ کیوں اوربھی کوئی کیس ہے جس میں ضمانت نہیں ہوئی؟ فواد چوہدری نے جواب دیا کہ کسی پر کیس بناتے ہوئے کون سا وقت لگتا ہے۔

فوادچوہدری کے وکیل قیصر امام کے آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا گیا جب کہ سابق وزیر کے ضمانتی مچلکےآج بھی جمع نہ کرائےجاسکے۔

احتساب عدالت نےفواد چوہدری کےجوڈیشل ریمانڈ میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔

مزید خبریں :