03 اپریل ، 2024
بلوچستان کابینہ کی تشکیل ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اپنے بھائی کے علاج کے سلسلے میں بیرون ملک روانہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیرون ملک جانے کی وجہ سے کابینہ کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے دو سے تین روز تک وطن واپس آنے کے بعد کابینہ کا اعلان ہوگا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کابینہ کی تشکیل نہ پانے سے صوبے میں متعدد معاملات زیر التوا ہیں جن میں خاص کر محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری ،صوبے کی تین جامعات میں وائس چانسلرزکی تعیناتی اور کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نئی قانون سازی کی منظوری سمیت مختلف وزارتوں کے امور شامل ہیں۔