2018 میں کسی سے منگنی کی اور نہ اس متعلق بات کی: آغا علی کی وضاحت

آپ سب کی پوسٹس اور پیغامات کا بے حد شکریہ، میں یہاں تصحیح کرنا چاہوں گا کہ میری کسی سے منگنی نہیں ہوئی تھی : اداکار کا انسٹاگرام پر پیغام__فوٹو: انسٹاگرام/آغا علی
آپ سب کی پوسٹس اور پیغامات کا بے حد شکریہ، میں یہاں تصحیح کرنا چاہوں گا کہ میری کسی سے منگنی نہیں ہوئی تھی : اداکار کا انسٹاگرام پر پیغام__فوٹو: انسٹاگرام/آغا علی

اداکار آغا علی نے حال ہی میں ماضی سے متعلق دیے جانے والے اپنے بیان کی وضاحت پیش کردی۔

اداکار نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 2018 ایک ایسا سال تھا جس میں انہوں نے اپنا 90 فیصد پیسہ ایک جگہ انویسٹ کیا تھا اور وہ پیسہ ڈوب گیا۔

آغا کا بتانا تھا کہ اسی سال ان کا ایک کافی قریبی رشتہ (رومانوی سطح کا) بھی ٹوٹ گیا تھا، 99 فیصد لوگ انہیں برا بھلا بولتے تھے اور وہ خود کو سوشل میڈیا پر بطور ولن ہی دیکھا کرتے تھے، ان کا وزن بھی کافی حد تک بڑھ گیا تھا۔

آغا علی نے مزید بتایا کہ پھر انہوں نے 2018 میں عمرہ ادا کیا اور آہستہ آہستہ ان کے معاملات سدھرنے لگے تھے، انہوں نے اس دوران اللہ کو خود سے بہت قریب پایا، عمرہ ادائیگی کے بعد ان کے جینے کا طریقہ اور زندگی سے متعلق خیالات بدل گئے تھے۔

اداکار کی وضاحت:

اب آغا علی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے لکھا 'آپ سب کی پوسٹس اور پیغامات کا بے حد شکریہ، میں یہاں تصحیح کرنا چاہوں گا کہ میری کسی سے منگنی نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی میں نے اس حوالے سے کچھ کہا'۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ اداکار آغا علی اور اداکارہ سارہ خان ایک رومانوی تعلق میں تھے، لمبے عرصے تک ایک ساتھ رہنے کے بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

2020 میں کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ خاموشی سے نکاح کر لیا تھا، اس کے علاوہ سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر سے 2020 جولائی میں شادی کی تھی۔

مزید خبریں :