09 اپریل ، 2024
سوال: خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔
جواب: تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے شروع کیے جاتے ہیں۔
(1) خطبۂ جمعہ
(2) نماز استسقاء کا خطبہ
(3) خطبۂ نکاح
تاہم نماز عید کا خطبہ الحمد سے شروع نہیں کیا جاتا بلکہ دونوں عیدوں کے خطبے اور خطبۂ حج اللہ اکبر سے شروع کیے جاتے ہیں۔
نماز عید کا پہلا خطبہ شروع کرنے سے پہلے 9 مرتبہ متواتر تکبیریں کہی جاتی ہیں اور دوسرا خطبۂ عید شروع کرنے سے پہلے 7 بار تکبیریں کہی جاتی ہیں۔
خطبۂ جمعہ شروع کرنے سے پہلے امام تھوڑی دیر منبر پر بیٹھتا ہے جبکہ خطبہ عید شروع کرنے سے پہلے امام منبر پر نہ بیٹھے بلکہ سیدھا کھڑا ہو جائے۔
امام جس وقت خطبہ میں تکبیریں کہے تو حاضرین بھی تکبیریں کہیں، عیدالفطر کے خطبہ میں تکبیر، تسبیح اور درود وغیرہ کے بعد صدقۂ فطر کے احکام بیان کیے جائیں۔
واضح رہے خطبہ صرف احکام کی تعلیم کے لیے ہے۔