پاکستان
Time 04 اپریل ، 2024

فیصل آباد: بچے سے زیادتی کے ملزم کی رہائی پر پولیس کا ہائیکورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ

بچے کے والد کی جانب سے مقدمہ واپس لینے پرمجسٹریٹ نے ملزم کو کیس سے ڈسچارج کردیا تھا: فوٹو: اسکرین شاٹ
 بچے کے والد کی جانب سے مقدمہ واپس لینے پرمجسٹریٹ نے ملزم کو کیس سے ڈسچارج کردیا تھا: فوٹو: اسکرین شاٹ

فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں  12 سالہ بچے سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کی رہائی پر  پولیس نے ہائی کورٹ  سے رجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے معاملے پر پولیس کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی صدراور ڈی ایس پی لیگل پرمشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ 22 مارچ کو فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں ایک شخص نے اپنے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے الزام میں علاقے کے معلم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی جس کے بعد اگلے دن یعنی 23 مارچ کو پولیس نے معلم کو گرفتار کرلیا تھا۔

لیکن بعد میں مجسٹریٹ کے سامنے ملزم کی پیشی کے وقت بچے کے والد نے مدعی کے متعلق غلط فہمی ہونے کا بیان دیا جس پرمجسٹریٹ نےملزم کو کیس سےڈسچارج کردیا تھا اور  والد کی جانب سے بیان واپس لینےکے بعد پولیس نے واقعےکی مزید تحقیقات چھوڑ دی تھیں۔

دوسری جانب اس حوالے سے جب مقامی میڈیا نے بچے کے والد سے پوچھا تھا کہ آپ نے معلم کو کیوں معاف کیا؟ تو اُنہوں نے کہا تھا کہ میں نے اللہ کی رضا کے لیے ملزم کو معاف کردیا ہے۔ 

مزید خبریں :