Time 04 اپریل ، 2024
پاکستان

دھرنے میں 30 ہزار لوگ ہوں تو دیکھتے ہیں کون ہم پرلاٹھیاں برساتا ہے: شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ دھرنے میں 30ہزار لوگ ہوں گے دیکھتے ہیں کون ہم پر لاٹھیاں برساتا ہے—فوٹو: فائل
انہوں نے کہا کہ دھرنے میں 30ہزار لوگ ہوں گے دیکھتے ہیں کون ہم پر لاٹھیاں برساتا ہے—فوٹو: فائل

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کے لیے 30 ہزار لوگ ساتھ ہوں تو دیکھتے ہیں کون ہم پر لاٹھیاں برساتا ہے۔

 ایک بیان میں انہوں نے  مخصوص نشستوں پرحلف نہ لینے کے علی امین گنڈاپور کے بیانیے کی بھی تائید کرتے ہوئےکہا کہ مخصوص نشستیں مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کو کیسے دی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد دھرنے کے لیے جارہے ہیں، ہمیں 30 ہزار تگڑے نوجوان درکار ہیں، دھرنے میں 30ہزار لوگ ہوں گے دیکھتے ہیں کون ہم پرلاٹھیاں برساتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے علی امین گنڈاپورکےبیانیے کی تائید کریں گے۔

مزید خبریں :