04 اپریل ، 2024
کراچی میں آئندہ چند روز دن میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں شام کے وقت سمندری ہوا کی رفتار میں اضافے سے موسم بہتر رہےگا، شام میں مطلع ابر آلود رہنےکا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ 8 اپریل سے درجہ حرارت بڑھنےکا امکان ہے، 8 اپریل سے درجہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ ہونےکا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق عیدکے بعد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے،کراچی میں بھی سسٹم سے بارش کےکچھ امکانات ہیں۔