پاکستان
Time 05 اپریل ، 2024

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول

لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان کو ملنے والے خطوط کی تعداد 6 ہو گئی ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل
 لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان کو ملنے والے خطوط کی تعداد 6 ہو گئی ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کو ملنے والے مشکوک خط کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان کو ملنے والے خطوط کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مشکوک خط سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے ججز کے علاوہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو بھی مشکوک دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مشکوک خطوط کے معاملے کو سنجیدہ نوعیت کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ سی ٹی ڈی کو خطوط سے ملنے والے پاؤڈر کی فارنزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے، خط سے ملنے والے پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں خطوط میں موجود پاؤڈر میں آرسینک کی مقدار 10 فیصد پائی گئی، پاؤڈر میں آرسینک کی 70 فیصد سے زائد مقدار بہت زہریلی ہوتی ہے، اس کے سونگھنے سے انسان کے اعصاب پر شدید اثر پڑتا ہے۔

مزید خبریں :