Time 05 اپریل ، 2024
پاکستان

دبئی کراچی کی غیر ملکی پرواز تاخیر کا شکار، مسافروں کو 2 مرتبہ جہاز پر بٹھا کر اتار دیا گیا

مسافروں کو واپس دبئی ٹرمینل پر لایا گیا اور آدھے گھنٹے بعد دوبارہ دوسرے جہاز پر سوار کروایا گیا: ذرائع/ اسکرین گریب
مسافروں کو واپس دبئی ٹرمینل پر لایا گیا اور آدھے گھنٹے بعد دوبارہ دوسرے جہاز پر سوار کروایا گیا: ذرائع/ اسکرین گریب

دبئی کراچی کی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز فنی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی جس کے پیش نظر  مسافروں کو 2 مرتبہ جہاز پر بٹھا کر اتار دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پرواز FZ333  پاکستانی وقت کے مطابق 8:20 پر روانہ ہونا تھی تاہم  رن وے پر اڑان بھرنے سے پہلے جہاز کے ایک انجن میں خرابی کی نشاندہی ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مسافروں کو واپس دبئی ٹرمینل پر لایا گیا اور آدھے گھنٹے بعد دوبارہ دوسرے جہاز پر سوار کروایا گیا۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دوسرا جہاز  بھی رن وے پر لایا گیا مگر وہ  بھی خراب ہوگیا جس کے باعث دوبارہ فنی خرابی کے باعث پائلٹ اڑان نہ بھر سکا۔

مزید خبریں :