05 اپریل ، 2024
کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے 4 مارچ کو لاش ملی تھی اور مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا تاہم اب تفتیش میں مقتول کے قتل میں اس کی اہلیہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفتیش حکام نے بتایا کہ مقتول جہانزیب کی اہلیہ نے قتل کا اعتراف کرلیا، ملزمہ کے مطابق اس کی نجی اسپتال کے سکیورٹی گارڈ اسامہ سے دوستی تھی اور سکیورٹی گارڈ نے خاتون کوپستول دیا تھا۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ اور اس کا ساتھی اسامہ 6 اپریل تک ریمانڈ پرہیں،دونوں ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔