Time 05 اپریل ، 2024
دنیا

جمعۃ الوداع پر مسجد اقصیٰ میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی نماز جمعہ کی ادائیگی

مقبوضہ بیت المقدس میں جمعۃ الوداع کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔

اسرائیل کی جانب سے ماہ رمضان میں مسلمانوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائدکی گئی تھی۔

اسرائیلی پابندی کے باوجود بڑی تعداد میں فلسطینی عوام ماہ رمضان میں نماز کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔

محکمہ اسلامی اوقاف کے مطابق جمعۃ الوداع  کے موقع پر تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اس سے قبل فجر کی  نماز کے دوران 8 افراد کو گرفتار کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔

دوسری جانب مسجد الحرام میں جمعۃ الوداع پر نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا جس میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمانوں نے شرکت  کی۔

جمعۃ الوداع کے اجتماع میں امتِ مسلمہ کی ترقی، خوش حالی اور غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید خبریں :