دنیا
Time 06 اپریل ، 2024

111 سالہ برطانوی شہری دنیا کے معمر ترین مرد قرار

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے جون الفریڈ کو یہ اعزاز 114 سالہ جوآن ویسنٹ پیریز مورا کے انتقال کے 2 دن بعد دیا، فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے جون الفریڈ کو یہ اعزاز 114 سالہ جوآن ویسنٹ پیریز مورا کے انتقال کے 2 دن بعد دیا، فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز

111 سالہ برطانوی شہری جون الفریڈ کو دنیا کا معمر ترین مرد ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ 

26 اگست 1912 کو برطانیہ کے شہر لیورپول میں پیدا ہونے والے جون الفریڈ کی عمر 111 سال  اور 27 دن ہے، جون اسی سال پیدا ہوئے جس سال مشہور بحری جہاز  ٹائی ٹینک ڈوب گیا تھا۔ 

گنیز بک آف ورلڈ  ریکارڈ  نے جون الفریڈ کے معمر  ترین شخص ہونےکا اعلان 114 سالہ جوآن ویسنٹ پیریز مورا کے انتقال کے 2 دن بعد کیا۔

جون الفریڈ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے 2 عالمی جنگیں دیکھیں اور کورونا کی وبا میں بھی زندہ رہے، جون کا کہنا ہے اگر آپ زیادہ شراب پیتے ہیں، زیادہ کھاتے یا زیادہ چلتے  ہیں غرض آپ کچھ بھی ایک حد سے زیادہ کرتے ہیں، وہ  آخر کار  آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

خیال رہےکہ دنیا کی طویل العمر خاتون کا اعزاز  اسپین کی ماریا برانیاس کے پاس ہے، انہوں نے حال ہی میں 117 ویں سالگرہ منائی ہے۔

مزید خبریں :