03 اپریل ، 2024
دنیا کا معمر ترین شخص 114 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔
جنوبی امریکی ملک وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورا نامی شخص کو دنیا کا سب سے عمر رسیدہ شخص قرار دیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جوآن کو باقاعدہ سرٹیفیکٹ بھی دیا گیا تھا اور اس وقت ان کی عمر 112 سال اور 253 دن تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوآن 11 بچوں کے باپ تھے اور ان کے 41 پوتا پوتی اور نواسے نواسی ہیں جب کہ 18 پر پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور ان کے بھی 12 بچے ہیں۔
جوآن پیشے کے اعتبار سے کسان تھے اور انہوں نے 5 سال کی عمر میں اپنے باپ اور بھائیوں کے ساتھ کھیتوں میں کام کرنا شروع کردیا تھا جب کہ دس بہن بھائیوں میں ان کا نواں نمبر تھا۔