'لاشوں کے ہاتھ پاؤں زمین سے باہر ہیں'، غزہ کے الشفا اسپتال کی ہولناک تفصیلات

الشفا اسپتال اب محض کھوکھلی عمارت ہے جس میں قبریں ہیں، اسپتال میں دل دہلا دینے والے مناظر ہیں: ٹیم عالمی ادارہ صحت__فوٹو: غیر ملکی میڈیا
الشفا اسپتال اب محض کھوکھلی عمارت ہے جس میں قبریں ہیں، اسپتال میں دل دہلا دینے والے مناظر ہیں: ٹیم عالمی ادارہ صحت__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

اسرائیل نے بدترین جنگی جرائم کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم کو الشفا اسپتال کی رسائی دے دی جس کے بعد وہاں کی ہولناک تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کے مطابق الشفا اسپتال اب محض کھوکھلی عمارت ہے جس میں قبریں ہیں، اسپتال میں دل دہلا دینے والے مناظر ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کا کہنا ہے کہ بعض لاشوں کے ہاتھ پاؤں زمین سے باہر ہیں جبکہ لاشوں کے سڑنے اور بدبو کا منظر ہولناک ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کے مطابق کم از کم 5 لاشیں کھلے آسمان اور دھوپ تلے ہیں، موت پر عزت انسانیت کا اہم ترین تقاضہ سمجھا جاتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کا کہنا ہے کہ نظام صحت کی ریڑھ سمجھا جانے والا الشفا اسپتال اور اس کے اثاثے راکھ کا ڈھیر بن گئے۔


مزید خبریں :