دنیا
Time 07 اپریل ، 2024

سعودی عرب نے شہریوں سے 8 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی

سعودی سپریم کورٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چاند نظر آنے کی اطلاع دیں اور متعلقہ اتھارٹی کو مطلع کریں/ فائل فوٹو
سعودی سپریم کورٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چاند نظر آنے کی اطلاع دیں اور متعلقہ اتھارٹی کو مطلع کریں/ فائل فوٹو

سعودی عرب نے شہریوں سے 8 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے مملکت میں بسنے والے  مسلمانوں سے 8 اپریل کی شام کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے جو کہ رمضان المبارک کے اختتام پر ہوگا۔

اسی حوالے سے سعودی سپریم کورٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چاند نظر آنے کی اطلاع دیں اور متعلقہ اتھارٹی کو مطلع کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید کا چاند انسانی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد چاند نظر آنے کی اطلاع قریبی عدالت یا مرکز کو دی جانی چاہیے۔

مزید خبریں :