پاکستان
Time 08 اپریل ، 2024

رواں برس کا پہلا سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق کب شروع ہو گا؟

سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو پھر ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس سمیت دیگر شمال مشرقی امریکی ریاستوں اور کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں دیکھا جائے گا/فوٹوفائل
سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو پھر ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس سمیت دیگر شمال مشرقی امریکی ریاستوں اور کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں دیکھا جائے گا/فوٹوفائل

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا تاہم رات ہونے کی وجہ سے سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 42 منٹ سے شروع ہوکر رات ایک بج کر 52 منٹ پر اختتام پزیر ہوگا۔

بتایا جارہا ہے کہ رات 11 بج کر 17 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا تاہم رات ہونے کی وجہ سے سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو، پھر ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس سمیت دیگر شمال مشرقی امریکی ریاستوں اور کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں دیکھا جائے گا۔

مزید خبریں :