Time 09 اپریل ، 2024
جرائم

لاہور: ایک روز میں اسٹریٹ کرائمز کی 200 سے زائد وارداتیں

رائے ونڈ میں ڈاکوؤں نے ایک اسٹور کے سکیورٹی گارڈ کو مزاحمت پر قتل کردیا اور اس کا اسلحہ اور جیب سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے/ فائل فوٹو
رائے ونڈ میں ڈاکوؤں نے ایک اسٹور کے سکیورٹی گارڈ کو مزاحمت پر قتل کردیا اور اس کا اسلحہ اور جیب سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے/ فائل فوٹو

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 200 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں  جب کہ ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق رائے ونڈ میں ڈاکوؤں نے ایک اسٹور کے سکیورٹی گارڈ کو مزاحمت پر قتل کردیا اور اس کا اسلحہ اور جیب سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

دوسری جانب  مناواں کے علاقے میں 20 سے زائد ڈاکوؤں نے فیکٹری میں گھس کر 2 سکیورٹی گارڈز کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اورفیکٹری سے  2 کروڑ 25 لاکھ کا سامان لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان 5  ٹریکٹر ٹرالیاں ،120ٹن لوہا اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، سی سی ٹی وی کیمروں سےملزمان کی شناخت ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :