Time 09 اپریل ، 2024
پاکستان

اووربلنگ کی تحقیقات: ایف آئی اے نے لیسکو کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرز کو طلب کرلیا

لیسکو افسران نے ایف آئی اے سے عید کے بعد پیش ہونے کا وقت مانگا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
لیسکو افسران نے ایف آئی اے سے عید کے بعد پیش ہونے کا وقت مانگا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اووربلنگ کے معاملے پر لیسکو انجینئرز کو طلب کرلیا۔

ذرائع لیسکو کے مطابق ایف آئی اے نے تمام سپرنٹنڈنٹ انجینئرز کو آج 9 اپریل کو طلب کیا ہے جس میں ایس ایز کو اپنے سرکلز کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ریکارڈ میں 2 سال کا اوور بلنگ اورڈیٹیکشن بل ڈیٹا بھی شامل کرنے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ لیسکو افسران نے ایف آئی اے سے عید کے بعد پیش ہونے کا وقت مانگا ہے۔

لیسکو افسران کا مؤقف ہےکہ بعض افسران نےعید منانے کے لیے شہر سے باہرجانا ہے، ایف آئی اے حکام جان بوجھ کر ماحول خراب کر رہے ہیں، ایف آئی اے حکام پہلے ہی تمام ریکارڈچیک کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :