Time 09 اپریل ، 2024
پاکستان

کراچی سمیت سندھ بھر میں عیدالفطر پر موسم گرم رہنے کا امکان

عید کے دنوں میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
عید کے دنوں میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر 11 اپریل تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں دن کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ زیریں سندھ میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، آج دن کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں عید کے دنوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان  ہے، عید کے دنوں میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہے جب کہ مغرب اور جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13 اور 14 اپریل کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :