کرن جوہر نے ثروت گیلانی سے ملاقات میں کیا سوال کیا؟

میں کرن کو دیکھ کر فہد سے تصدیق کرنا چاہی کہ دیکھو یہ کرن ہی ہے نا، میں اتنی زیادہ خوش تھی کہ کرن جوہر نے مجھے دیکھ لیا: اداکارہ کی گفتگو/ فوٹو انسٹاگرام
میں کرن کو دیکھ کر فہد سے تصدیق کرنا چاہی کہ دیکھو یہ کرن ہی ہے نا، میں اتنی زیادہ خوش تھی کہ کرن جوہر نے مجھے دیکھ لیا: اداکارہ کی گفتگو/ فوٹو انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے بھارت کے معروف ہدایتکار کرن جوہر سے ملاقات کا احوال سنایا ہے۔

حال ہی میں ثروت گیلانی اپنے شوہر فہد مرزا کے ہمراہ ایک شو میں شریک ہوئیں جس میں ان سے میزبان دیپک پروانی نے کرن جوہر سے ملاقات کے بارے میں پوچھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں کرن کی بہت بڑی مداح ہوں اور انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتی ہوں، ان کی شخصیت کافی پسند ہے، ہم اٹلی کے شہر روم میں چھٹیاں گزارنے گئے ہوئے تھے جب ائیرپورٹ پر میں نے انہیں دیکھا۔

ثروت گیلانی نے کہا کہ میں نے انہیں دیکھ کر فہد سے تصدیق کرنا چاہی کہ دیکھو یہ کرن ہی ہے نا، میں اتنی زیادہ خوش تھی کہ کرن جوہر نے مجھے دیکھ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی ہدایتکار ہماری جانب متوجہ ہوئے اور پوچھا آپ لوگ کہاں سے ہیں؟ اس پر میں نے کہا ہم پاکستان سے ہیں، وہ بہت ہی اچھے اخلاق کے انسان ہیں، پہلے ہم نے تصویر لی اور پھر فہد نے ان سے ویڈیو کا کہا کہ آپ اس میں پاکستان کو ہیلو کہیں۔

ثروت کے مطابق پاک بھارت تعلقات کچھ خاص اچھے نہیں تھے لیکن پھر بھی کرن جوہر نے ایسا کیا۔

مزید خبریں :