Time 13 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ثروت گیلانی بالی وڈ اسٹار عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی نے بالی وڈ کے معروف اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

انسٹاگرام پر ثروت گیلانی کی جانب  سےمداحوں کے لیے‘Ask me question ‘ کے نام سے سوال جواب کا ایک سیشن رکھا گیا۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کوئی ایسی خواہش جو آج تک پوری نہیں ہوئی اور کئی عرصے سے آپ انتظار کررہی ہوں کہ یہ خواہش پوری ہوجائے؟

سوال کے جواب میں اداکارہ نے عامر خان کے ساتھ کام کی خواہش ظاہر کی۔

خیال رہے کہ ایک طرف پاکستان کی کئی اداکارائیں بالی وڈ انڈسٹری میں ڈیبیو کرچکی ہیں تو دوسری جانب شوبز انڈسٹری کی کئی شخصیات ایسی بھی ہیں جو آفرز کے باوجود مختلف وجوہات کی بناء پر بالی وڈ کی پیشکش مسترد کرچکی ہیں۔

مزید خبریں :