09 اپریل ، 2024
عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے اضافے سے 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 1629 روپے اضافے سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالر اضافے سے2354 ڈالر ہے۔
عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی یہ قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ مارچ 2024 سے 30 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ عالمی بازار میں مارچ 2024میں 2067 فی اونس ملنے والا سونا اپریل میں 2354 ڈالر کا ہوگیا۔
دوسری جانب تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی ریٹیل سطح پرطلب میں اضافہ ہوا ہے۔ چین سمیت دیگر ممالک کے مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری اور امریکا میں شرح سود میں کمی کی توقعات ماند پڑنے سے بھی سونے کی خریداری کا رجحان بڑھا، جس سے قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔