09 اپریل ، 2024
کراچی میں محکمہ موسمیات کے 4 افسران نے چاند دیکھنے کی اطلاع دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 4 افسران نے ڈیجیٹل ٹیلی اسکوپ سے چاند دیکھا ہے اور 7 بج کر 19 سے 7 سے 24 منٹ تک چاند دیکھا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں چاند نظرآنے کا وقت 7 بجکر 42 منٹ تک تھا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند سے متعلق حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریگی۔
دوسری جانب زونل کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے چارافراد نے چاند دیکھنے کی اطلاع دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے چاند نہیں دیکھا ہے، محکمہ موسمیات والوں نے دیکھا ہے اور اس حوالے سے اسلام آباد کو رپورٹ دے دی ہے۔