دنیا
Time 09 اپریل ، 2024

سعودی عرب، یو اے ای، ملائیشیا اور آسٹریلیا میں کل عیدالفطر منائی جائے گی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر کل10 اپریل کو ہوگی۔

ادھر پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں بدھ10 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

اس کے علاہ ملائیشیا اور فلپائن میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل10 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی۔

دوسری جانب بنگلادیش اور بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جمعرات 11 اپریل کو عید ہوگی۔

 بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

بنگلادیش کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عیدالفطر جمعرات 11 اپریل کو منائی جائے گی۔


مزید خبریں :