10 اپریل ، 2024
ملک بھر میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے اور ایک دوسرے کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایسے میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں نے بھی عید کی خوشیوں کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عید کی مبارک باد پیش کی۔
اداکار بلال قریشی نے عید کی خوشیاں اپنی فیملی کے ہمراہ مناتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔
سینئر گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے بھی اپنی عید کی تصویر شیئر کی۔
اداکارہ یشما گل نے اپنی عید کی تیاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے عید کے جوڑے کو دکھایا۔
اداکارہ کبریٰ خان نے عید کے پہلے دن ہلکے ہرے رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا اور اپنا فوٹو شوٹ بھی کروایا۔
اداکارہ صبور علی نے اپنے شوہر اداکار علی انصاری کے ساتھ عید کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔
اداکارہ کنزہ ہاشمی نے مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی اور انہوں نے عید کے پہلے دن پیلے رنگ کا جوڑا پہنا۔