Time 11 اپریل ، 2024
پاکستان

شاہ نورانی: حادثے سے قبل زائرین کے ٹرک میں بنائی جانیوالی آخری ویڈیو سامنے آگئی

شاہ نورانی حادثے کا شکار افراد کی حادثے سے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی جو کہ متاثرہ افراد نے حادثے سے پہلے بنائی تھی۔

حادثے کا شکار افراد کے ساتھ آنے والے مقصود جوکھیو نے جیو نیوز سے فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم لوگ موٹر سائیکلوں پر آرہے تھے،جبکہ متاثرہ افراد 2 ٹرکوں پر نورانی آرہے تھے۔

مقصود جوکھیو نے کہا کہ ہم نورانی کے مزار پر پہنچےتو اطلاع ملی ٹرک کو حادثہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ نورانی حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد17ہوگئی، 12 شدید زخمی اور لاشیں حب، سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔

ریسکیو ذرائع نے کہا کہ شدید زخمیوں کو کراچی سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو حب سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ٹرک حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق مکلی ضلع ٹھٹھہ کی سالار جوکھیو برادری سے تھا،تمام افراد قاسم گوٹھ کے مکین تھے جو ہر سال زیارت پر شاہ نورانی دربار جاتے تھے۔

جاں بحق افراد کے لواحقین مکلی سے کراچی پہنچ گئے، ایدھی سرد خانے کے سعد ایدھی نے کہا کہ میتوں کو غسل اور کفن کے بعد مکلی شفٹ کیا جائے گا۔

لواحقین نے بتایا کہ ٹرک تیز رفتاری یا کسی سے ریس لگانے کے باعث نہیں گرا بلکہ ایک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو گیا۔

مزید خبریں :