واٹس ایپ ویب ورژن مکمل طور پر بدلنے کیلئے تیار

یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دستیاب ہے / اسکرین شاٹ
یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دستیاب ہے / اسکرین شاٹ

میٹا کی جانب سے مارچ 2024 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے ڈیزائن کو نمایاں حد تک تبدیل کیا گیا تھا۔

اب ایسا واٹس ایپ کے ویب ورژن کے ساتھ بھی کیا جا رہا ہے۔

جی ہاں واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس تبدیلی کے بعد ویب ورژن میں واٹس ایپ کا ڈیزائن نمایاں حد تک تبدیل ہو جائے گا یا یوں کہہ لیں کہ بالکل نیا محسوس ہوگا۔

اس نئے ڈیزائن میں اوپر موجود چیٹس، کمیونٹیز، اسٹیٹس اور دیگر تمام ٹیب سائیڈ میں منتقل کر دیے جائیں گے جو کافی زیادہ بہتر محسوس ہوتے ہیں۔

یہ نیا فیچر ابھی ویب ورژن میں بیٹا (beta) صارفین کو دستیاب ہے۔

ویب ورژن کے اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا اور اب جاکر اسے بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کافی عرصے بعد واٹس ایپ کے ویب ورژن کے ڈیزائن کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

یوزر انٹرفیس کے ساتھ ساتھ ویب ورژن کے لیے ڈارک تھیم کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اس میں پس منظر کے رنگوں کو ڈارک تھیم کے ساتھ زیادہ بہتر طریقے سے ملایا جائے گا جس سے یوزر انٹرفیس زیادہ خوبصورت محسوس ہوگا۔

اس سے یوزر انٹرفیس ہی خوبصورت نہیں ہوگا بلکہ اسکرین کو دیکھنے سے آنکھوں پر پڑنے والا تناؤ بھی گھٹ جائے گا۔

چونکہ ابھی نئے یوزر انٹرفیس کی آزمائش بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے تو تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

مزید خبریں :