Time 12 اپریل ، 2024
پاکستان

بلوچستان: ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری

محکمہ صحت نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور دیگر شراکت داروں کی مدد سے ملیریا، ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ایک رسپانس پلان تیار کیا ہے/فوٹوفائل
محکمہ صحت نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور دیگر شراکت داروں کی مدد سے ملیریا، ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ایک رسپانس پلان تیار کیا ہے/فوٹوفائل 

کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ صحت نے گوادر، تربت اور لسبیلہ میں ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔

سیکرٹری صحت بلوچستان کے مطابق محکمہ صحت نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور دیگر شراکت داروں کی مدد سے ملیریا، ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ایک رسپانس پلان تیار کیا ہے  جس کے لیے رہنما خطوط جاری کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تربت میں چند اموات سمیت کچھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ماحول میں مچھر انڈوں اور لاروا کے ساتھ پائے گئے ہیں، ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے پلان پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری صحت کا مزید بتانا تھا کہ عوامی آگاہی کے لیے اضلاع میں مہم چلائی جا رہی ہے جس میں علما کرام، سول سوسائٹی اور کمیونٹیز شامل ہیں جب کہ ضلع میں ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

مزید خبریں :